بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی :شیخ زاہد فیاض

بجلی اورگیس کے نرخ بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا
توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کرے

تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صنعتیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ 20, 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا مطلب ہے کہ اس معاشرہ کو دوبارہ پتھر کے دور میں دھکیلنا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے بجلی اورگیس کے نرخ بڑھائے دیے گئے ہیں جو درست فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد اچانک پھر لوڈشیڈنگ کے شروع کیے جانے سے عوام کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ واقعی بجلی کم ہے یا اس لوڈشیڈنگ کی وجہ کچھ اور ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت لانگ اور شارٹ ٹرم پالیسی کا فوری اعلان کرے اور پٹرول کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخ عوام کی پہنچ سے باہر ہیں ان کو بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ حکومت اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی کم کرے اور اس کی مد میں سبسڈی دینے کا اعلان کرے۔

تبصرہ