پارلیمنٹ موجوہ بجٹ کی منظوری کے بعد منی بجٹ پر پابندی عائد کرئے
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کا بجٹ پر تبصرہ
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے بجٹ تجاویز 10-2009 پر تبصرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ منظور شدہ بجٹ پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ریگولیٹر ی اتھارٹی قائم کی جائے۔ محکمہ خزانہ کو پابند کیا جائے کہ بجٹ تجاویز کے ساتھ بجٹ سے ہونے والے اخراجات کا گوشوارہ بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ پارلیمنٹ موجودہ بجٹ کی منظوری کے بعد منی بجٹ پر پابندی عائد کرئے۔ بجلی، تیل اور گیس کے نرخوں میں تبدیلی کو پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے اشیاء تعیش کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے۔ پارلیمنٹ بجٹ خسارہ کم کرنے سے غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کرئے۔
تبصرہ