منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایم اے اسلامیات و ایم اے عربی کے نتائج کا اعلان کر دیا

منہاج یونیورسٹی لاہور (چارٹر) کے قائم مقام کنٹرولر امتحانات پروفیسر حافظ زاہد یوسف نے ایم اے اسلامیات پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایم اے عربی پارٹ ون، پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلی نتائج کو منہاج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.mul.edu.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں منہاج یونیورسٹی کے تمام اساتذہ کی جانب سے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ ہونہار طلبہ آئندہ اور زیادہ محنت کے ذریعے عظیم کامیابیوں کے لیے کوشاں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جو طلبہ اس امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ وہ مزید یکسوئی اورخوب محنت کریں۔ یقینا انکی دن رات کی محنت رنگ لائے گی اور ان شاء اللہ آئندہ نتائج میں کامیابی ان کا مقدر ہو گی۔

تبصرہ