ضرب امن کاررواں 4 دسمبر کو لاہور پہنچے گا

لاہور میں عوامی تحریک، منہاج القرآن، سیاسی، سماجی، مذہبی و طلباء رہنما استقبال کریں گے، منصور قاسم

لاہور (26 نومبر 2016) پاکستان عوا می تحریک یوتھ ونگ کا ’’ ضرب امن ‘‘ و ’’ تبدیلی نظام ‘‘ کارواں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 دسمبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں زندہ دلان لاہور اور مرکزی قائدین اس کا بھرپور استقبال کریں گے۔ یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے بتایا کہ کاررواں 21 نومبر کو روانہ ہوا تھا اور ملک گیر سفر کرتاہوا لاہور پہنچے گا۔

سائیکل کاررواں کی مرکزی قیادت سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم کر رہے ہیں۔ کارواں 29 نومبر کو تاریخی شہر مدینہ الاولیاء ملتان پہنچے گا جہاں کارواں کے فقید المثال استقبال کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ ملتان پہنچے پر نائب ناظم اعلی منہاج القرآن سردار شاکر مزاری، عوامی تحریک کے صوبائی صدر فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر خان، رائو عارف رضوی، عوامی تحریک یوتھ ونگ منہاج القرآن کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات ضرب امن کارواں کا استقبال کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ملتا ن میں استقبالیہ ریلی و جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ جس میں عوا م کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مختلف مقامات پر استقبال کے لیے آنے والے افراد واجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے منصور قاسم نے کہا کہ ضرب امن کارواں 30 نومبر کو چیچہ وطنی، یکم دسمبر کو سمندری، 2دسمبر کو فیصل آباد اور 3دسمبر کو شیخوپورہ سے گزرتا ہوا 4 دسمبر کو لاہور پہنچے گا۔ لاہور میں ضرب امن کارواں کا عوامی تحریک، منہاج القرآن، مختلف سیاسی،سماجی، مذہبی، مزدور، طلبائ، وکلاء اور کسان رہنما استقبال کریں گے۔

4 دسمبر کو لاہور میں ضرب امن کارواں کے اعزار میں استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین تقریب سے خطاب کریں گے، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم نے مزید کہا کہ ضرب امن کارواں میں شامل درجنوں پروفیشنل سائیکلسٹ سبز ہلالی پرچم تھامے شہر شہر امن، محبت اور اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں۔ کارواں کا مقصدہر فر دکو قریہ قریہ اور ملک کے کونے کونے میں یہ پیغا م دینا ہے کہ قیام امن اور موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کر نا ہو گا۔

لاہور کے بعد کاررواں 7دسمبر کو گوجرانوالہ، 8دسمبر کو گجرات اور پھر راولپنڈی اور اٹک سے گزرتا ہوا 16دسمبر کو پشاور آرمی پبلک سکول پہنچے گا جہاں وہ دہشت گردی کی سفاک کارروائی میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے طلباء، اساتذہ اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا۔

تبصرہ