عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا تنظیمی اجلاس، ممبر سازی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

لاہور کی تمام یونین کونسلز میں تنظیم سازی 15 اپریل تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
سینیٹ الیکشن میں نا اہلوں کو شکست ہوئی، شریف برادران اب اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے
لاہور سمیت پورے پنجاب کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں: حاجی فرخ

لاہور (13 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی فرخ نے کی جبکہ اجلاس میں عوامی تحریک لاہور کے صوبائی و پی پی عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں لاہور کی تمام یونین کونسلز میں تنظیم سازی 15 اپریل تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فرخ نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ جرات مندانہ فیصلے کرتی ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور قوم نے کرپٹ، نا اہل اور قاتل حکمرانوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکمرانوں کے خلاف کوئی بھی تحریک چلی تو عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان سب سے آگے ہو نگے۔ حاجی فرخ نے کہاکہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ممبر شپ مہم میں شب و روز دل و جان سے محنت کریں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ ممبر شپ مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ الیکشن میں بد ترین شکست سے ن لیگ کا نہ ختم ہونیوالا زوال شروع ہو گیا۔ سینیٹ الیکشن میں نا اہلوں، قاتلوں اور لٹیروں کو شکست ہوئی۔ میاں برادران اب اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ظلم، کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، میاں برادران نے حکومت کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی۔ لاہور سمیت پورے پنجاب کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں اب شہباز شریف کی باری ہے، دونوں بھائیوں کی سیاست انجام کو پہنچ چکی ہے۔ عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے غریب کو اسکے حقوق کا شعور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں۔ شریف برادران نے پر امن کارکنوں کا قتل کروا کے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کی۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ آئین و قانون کے مطابق قاتل حکمرانوں سے انتقام لیں گے۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور محمد عمر اعوان، عتیق الرحمان، اویس قادری، مبین اقبال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ