منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں یوتھ اسمبلی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فہیم خان زونل صدر نے بطور اسپیکر، محمد شاہد زونل جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور شبیر مصطفوی نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی کراچی فرائض سرانجام دئیے۔
اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل اور ایم ایس ایم کے زونل قائدین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے ذونل ضلعی قائدین اور صوبائی حلقہ جات کے زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کی کارروائی کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا۔ آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈا پیش کیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے ارکان سے تعارف لیا اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا۔ مکرم مقصود نے فن خطابت مرزا جنید علی نے تنظیمی ذمہ داریاں کے اہداف اور سٹرکچر جبکہ مظہر منیر تنظیمی اہداف کا حصول کیسے سکلز کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کنڈکٹ کیے۔
مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اجلاس کے اختتام پر یوتھ اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی جس کو ارکان یوتھ اسمبلی نے منظور کر لیا۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔
آخر میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد راجپوت اور یوتھ اسمبلی اجلاس کے انتہائی شاندار انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کراچی کی پوری ٹیم کو خصوصاً مبارک پیش کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن کراچی نعیم انصاری، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، صدر منہاج یوتھ لیگ فہیم خان، بشیر خان مروت، شاہد ملک، صارم نور اور دیگر قائدین نے کہا مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج یوتھ لیگ کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
تبصرہ