منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لیے روزگار کا موقع پیدا کیا ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ اس پروگرام کو One Nation Through Education Program کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک تعلیمی نصابی پروموشنل مہم لانچ کی گئی ہے۔
اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کے ابتدائی مرحلہ میں انٹرویوز اور ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اور 43 تحصیلات میں (Curriculum Reformers CRs) کی تقرری کر دی گئی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ہیڈ آفس پر منعقد ہوئی، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی بھی موجود تھے۔
نوجونواں کو مزید روزگارہ دینے کے لیے انٹرویوز اور ٹریننگ ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ 9 دسمبر بروز اتوار ہیڈ آفس منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہو گا، جس میں شرکت کے لیے خواہشمند نوجوان پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد فیصل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
03368888034- 03454477051
تبصرہ