پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نوجوان اپنا تعلیمی، سماجی کردار ادا کریں :ڈاکٹر حسین محی الدین

چین، جاپان، ملائیشیا کی بے مثال ترقی کے پیچھے ان کی ہنرمند یوتھ ہے، صدر منہاج القرآن
منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے وفد سے گفتگو، مظہر محمود علوی، رانا محمد ادریس دیگر رہنما موجود تھے
یوتھ لیگ کے رہنماؤں نے صدر منہاج القرآن کو تنظیمی کارکردگی اور فلاحی منصوبہ جات کی رپورٹ پیش کی

MYL Youth calls on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (17 مئی 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت نے یوتھ لیگ حافظ آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوان اپنا تعلیمی، سماجی، اصلاحی، فلاحی کردار ادا کریں، جس قوم کے نوجوان علم و ہنر میں یکتا ہوں اس قوم کو نہ کوئی جھکا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا استحصال کر سکتا ہے، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا کی بے مثال ترقی کے پیچھے وہاں کے پڑھے لکھے نوجوان ہیں۔ حافظ آباد یوتھ لیگ کے وفد میں عامر سلطان، ہارون ثانی، عمر اعوان، ذیشان قادری و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔

یوتھ لیگ حافظ آباد کی تنظیم نے فلاحی منصوبہ جات اور تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی اور بتایا منہاج القرآن یوتھ لیگ سرکاری سکولوں میں بھی صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کررہی ہے، وفدنے مزید بتایا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین میں راشن بھی تقسیم کرتی ہے اور اس کے علاوہ شجر کاری مہم میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے حافظ آباد منہاج القرآن یوتھ لیگ کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی اور ستمبر میں حافظ آباد کا تنظیمی دورہ کرنے کا وعدہ کیا، انہوں نے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ نوجوانی کے عالم میں اللہ تعالیٰ کسی کے دل میں خدمت خلق کا احساس اور دکھی انسانیت کی مدد کا درد ڈال دے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی یوتھ لیگ ایشیاء کی منظم، تعلیم یافتہ اور خدمت خلق میں پیش پیش یوتھ ہے، انہوں نے کہا کہ یوتھ لیگ کے نوجوان شہر اعتکاف کا حصہ بنیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 10 روزہ دروس سے مستفید ہوں۔

تبصرہ