نوجوان تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں، خطبہ
حجتہ الوداع امن کا بہترین چارٹرہے: صدر PAT
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر نے نوجوانوں کوحقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین بننے
میں مدد دی
دہشتگردی اور بیروزگاری کے سدباب کے لیے نوجوانوں کو مشاورتی عمل میں شامل کرنا ہو
گا: مظہر علوی
لاہور (25 ستمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک نوجوانوں نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ضرب امن مہم کے تحت دہشت گردی کے خلاف تحریر کیے گئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے متبادل بیانیہ کو ہر گھر تک پہنچایا، منہاج القرآن یوتھ لیگ علم، امن اور کردار سازی کی ایک عالمگیر تحریک ہے، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اور تحقیق نے نوجوانوں پرانتہائی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اور انہیں حقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین بننے میں مدد دی ہے، علم او رامن منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی شناخت ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرزا جنید ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی، مکرم مقصود صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی، شاہد راجپوت،بشیر خان مروت و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی خدمات قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں، خطبہ حجتہ الوداع امن کا بہترین چارٹرہے۔ جس پر عمل کر کے سلامتی اور امن کا پیغام عام کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیمات صوفیاء پر عمل کر کے امن کی تعلیمات کو فروغ دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوان طبقہ ہے، حکومت نوجوانوں کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرے، نوجوانوں کو موثر نمائندگی دی جائے،کرپشن، دہشتگردی اور بیروزگاری کے سدباب کے لیے نوجوانوں کو مشاورتی عمل میں شامل کرنا ہو گا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ معاشرے میں امن اور رواداری کے فروغ کے لیے جدوجہد کررہی ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے، منہاج القرآن یوتھ لیگ نے رواداری کے فروغ اور امن و امان کے لیے ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان علم اور امن کے سفیر بن کر ملک کا نام روشن کررہے ہیں اور اسلام کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔
تبصرہ