باصلاحیت اور پرعزم نوجوان کسی بھی
ملک کا اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں
تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کو ہیروز کے طورپر متعارف کروایا جائے گا
نیشنل یوتھ ایوارڈ ز کی تقریب یوتھ ایمپاورمنٹ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی: صدر منہاج
یوتھ لیگ
لاہور (26 اکتوبر 2021) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ ایوارڈز کی تقریب نوجوانوں کی ایمپاورمنٹ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پرعزم اور باہمت نوجوانوں کی افرادی قوت سے نوازا ہے۔ ان باہمت نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اعتراف اور حوصلہ افزائی سے توانائیاں و تخلیقی جو ہر دو چند ہو جاتے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ کا دائرہ کار بھی ملک بھر کے نوجوانوں تک بڑھایا گیا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کرکے انہیں ہیروز کے طورپر متعارف کروایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30 اور 31 اکتوبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونیوالے نیشنل یوتھ ایوارڈز کی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے حوالے سے بہت بڑا ملک ہے لیکن نوجوانوں کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے حوالے سے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت، پر عزم اور تخلیقی نوجوان کسی بھی ملک کا اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ 30 اور 31 اکتوبر کو نیشنل یوتھ ایوارڈز کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور نامساعد حالات کے باوجود نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا قومی سطح پر اعتراف کرنا ہے۔
تبصرہ