منہاج یوتھ لیگ کا قومی یوتھ کنونشن 21جنوری کو ہو گا

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے
تبدیلی صرف نوجوان لائیں گے: مظہر محمود علوی کا انتظامی اجلاس سے خطاب

Minhaj Youth League Convention 2023

لاہور (19 جنوری 2023ء) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام عظیم الشان قومی یوتھ کنونشن 21 جنوری بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، معروف دانشور اوریا مقبول جان، معروف اینکر پرسن اجمل جامی بھی یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے۔

قومی یوتھ کنونشن کے انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ تبدیلی صرف نوجوان لائیں گے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور درست سمت میں راہ نمائی کے لئے قوم کے دانشوروں اور پروفیشنلز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نوجوانوں کی مایوسی کو امید میں بدلیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انتظامی اجلاس میں سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، ہارون ثانی، محمد ذیشان، رانا وحید شہزاد، حاجی فرخ، قیصر محمود سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ