نوجوانوں کوامید اورشعور دینا منہاج یوتھ لیگ کامقصد ہے :رانا وحید شہزاد

منہاج یوتھ لیگ کے قومی یوتھ کنونشنز یکم دسمبر اور8دسمبر کو ہونگے
امید اور اعتماد کامیابی کی کنجی ہیں:مرکزی صدر کا اجلاس سے خطاب

Rana Waheed Shahzad Minhaj Youth Leauge President

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو امید اور شعور دینا منہاج یوتھ لیگ کا مقصد ہے۔ جو قوم کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم ہے۔ اس عظیم مقصد کے تحت منہاج یوتھ لیگ مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہنی، سماجی اور اخلاقی تربیت کر رہی ہے۔ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں انہیں امید، شعور اور درست سمت دینا ایک بہترین مقصد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یکم دسمبر کو لاہور اور 8 دسمبر کو گجرات میں ہونے والے یوتھ کنونشنز کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس سمیت مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما موجود تھے۔

رانا وحید شہزاد نے کہاکہ یکم دسمبر کو ایوان اقبال میں منعقد ہونے والے یوتھ کنوشن سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور 8دسمبر کو گجرات میں ہونے والے یوتھ کنونشن سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو قیام امن، خدمت انسانیت کےلئے اصلاحی اور فکری رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ علم اور امن منہاج یوتھ لیگ کی شناخت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کنونشنز میں نوجوانوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، تاکہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے اور انہیں معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ کنونشنز کا مقصد نوجوانوں کو تحریک منہاج القرآن کے مشن سے روشناس کرانا اور ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس تاریخی تقریبات میں شرکت کریں اور اس سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو امید اور شعور دینے کا مطلب ہے انہیں خود پر یقین دلانا اور دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار کرنا ہے۔

تبصرہ