منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے "نوجوان پاکستان کا مستقبل"مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس کے استقبالیہ کلمات
انہوں نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم کو منظم انداز میں تشکیل دیا، تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت اور پرعزم نوجوانوں کی قیادت میں مصطفوی معاشرے کا روشن سورج ضرور طلوع ہوگا۔ نوجوان اگر جذبہ ایمانی اور خدمتِ وطن کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تو وہ معاشرتی تبدیلی کے سب سے بڑے محرک بن سکتے ہیں۔ یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت اور دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے سفیر بنیں گے۔
تبصرہ