منہاج یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے "نوجوان پاکستان کا مستقبل"،مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کا خطاب

Rana Waheed Shahazd Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے "نوجوان پاکستان کا مستقبل" تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان، رانا وحید شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت اور اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔ علامہ اقبال نے نوجوان کو "شاہین" کا لقب دے کر انہیں بلندیوں کا مسافر اور خودی و عزم کا پیکر قرار دیا۔ مگر افسوس آج کے دور میں ہمارے نوجوان کئی چیلنجز اور مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوجوان ذہنی دباؤ، بے روزگاری اور محرومیوں سے دوچار ہیں، تو دوسری طرف معاشرتی برائیوں اور منفی رجحانات، جیسے نشہ آور عادات اور اسلحہ کلچر، کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ یہ صورتحال لمحۂ فکریہ ہے اور اس کا حل صرف یہی ہے کہ ہم نوجوانوں کی کردار سازی، تعلیم و تربیت، اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کاوشیں کریں۔

رانا وحید شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، اپنی خودی کو بیدار کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کو واضح کریں۔ تعلیمی مہارت، فنی ہنر، دینی شعور اور خدمتِ خلق جیسے اوصاف اپنانا ہی ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت ملک بھر میں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی اصلاح اور رہنمائی کا عظیم مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے ثمرات آنے والے وقت میں ایک مثبت اور پرامن معاشرے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ نوجوان اگر اس مشن کا حصہ بن جائیں تو وہ اپنے وطن کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

تبصرہ